پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ بے تاب جبکہ میچ کی ٹکٹیں نایاب ہوگئیں
شائقین کرکٹ پاکستان میں چھے سال بعد کرکٹ کی بحالی پرخوش اور میچ دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آتےہیں،شائقین سیریز میں کھیلےجانیوالےمیچوں کی ٹکٹوں کو دھڑا دھڑ خرید رہےہیں،شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹکٹیں نایاب ہوچکی ہیں جس کے ہاتھ ٹکٹ آئی وہ خوش قسمت اور جس کو نہ ملی وہ ہاتھ ہی ملتا رہ گیا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر انتہائی خوش ہیں
ارکان پنجاب اسمبلی بھی پاکستان کے ویران میدان دوبارہ آباد ہونے پر خوش ہیں، جبکہ سیریز کو پاکستان پر لگے دہشتگردی کے داغ کو مٹانے کا پہلا قدم قرار دے رہے ہیں ، اراکین کہتے ہیں چھے سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہونا اس بات کی نوید ہے کہ بہت جلد بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،