ملک میں تبدیلی کیلئے خواتین کو گھروں سے نکلنا ہو گا: شاہ محمود
ملتان (خاتون رپورٹر) تحریک انصاف وہ واحد پارٹی ہے جس کو بنانے میں خواتین اور نوجوانوں کا ہاتھ ہے اس ملک میں تبدیلی تب ہی آئے گی جب خواتین گھروں سے نکلیں گی اور اپنے حقوق کیلئے آواز نکالیں گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیخ طاہر حمید کی رہائش پر خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے حکمرانوں کو چاہئے کہ خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ خواتین اپنے مسائل خود حل کرا سکیں جب تک خواتین پڑھیں گی نہیں تب تک وہ معاشرے کی اچھائی برائی کو نہیں جان سکتیں۔ شیخ طاہر حمید نے کہا معاشرے میں خواتین کو ایک اہم مقام حاصل ہے ہمیں اپنی خواتین کی عزت کرنی چاہئے۔ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جو خواتین کے حقوق کیلئے جنگ لڑ رہی ہے تقریب سے را¶ امجد علی‘ طاہر ملک‘ شیخ مظہر عباس‘ گلشن وڑائچ‘ ذہین کنول‘ راشدہ بیگم‘ سبین گل‘ آصفہ سلیم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
شاہ محمود