قرآن کریم پوری نوع انسانی کیلئے رشد و ہدایت کا چشمہ ہے: مفتی پسروری
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما مفتی ہدایت اﷲ پسروری نے کہا ہے کہ قرآن کریم پوری نوع انسانی کے لئے دینی، روحانی اور اخلاقی روشنی کا رشد و ہدایت کا چشمہ ہے جس نے رنگوں نسل کے بتوں کو توڑ کر ایک وحدت قائم کی جس کی بنیاد خدائی توحید تاجدار ختم نبوت کی محبت اور فکر آخرت پر ہے ہمیں چاہئے کہ پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے قرآن کریم کا بتایا ہوا راستہ اپنائیں ان خیالات کا اظہار جامع مسجد رحمانیہ شمس آباد کالونی میں دستار فضیلت کی تقریب میں کیا۔ تقریب میں قاری حبیب الرحمان قادری مرحومؒ کے پوتے اور صاحبزادہ مولانا رکن الدین کے بیٹے حافظ حبیب الرحمان کی دستار بندی کی گئی جس کی صدارت جانشین پیر طریقت صاحبزادہ ناصر میاں نقشبندی نے کی۔
مفتی پسروری