6 بچوں کے زندہ جل جانے سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی قلعی کھل گئی: منظور وٹو
لاہور (خبر نگار) پےپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ لاہور مےں اےک ہی خاندان کے 6 بچوں کے فائر برےگےڈ کی نااہلی کی وجہ سے زندہ جل جانے سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالےہ نشان پےدا ہو گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو اس واقعہ نے سخت مغموم کر دےا ہے اور وہ حکومتی اہلکاروں کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فائر برےگےڈ کی گاڑی اور اس کے واٹر پائپ صحےح حالت مےں ہوتے تو قےمتی جانوں کو بچاےا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا حکومت کی توجہ کا محور دکھاوے کے منصوبوں، مےٹروبس اور مےٹرو ٹرےن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر لاہور کے فائر برےگےڈ کو اپ گرےڈ کرنے کے لےے ان بڑے بڑے منصوبوں کے مقابلے مےں رتی بھر مالی وسائل درکار تھے۔