حکومت پنجاب نے ایپکا کے بیشتر مطالبات تسلیم کرتے ہوئے سفارشات طلب کر لیں
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے ایپکا پنجاب کے مطالبات میں سے بیشتر کو تسلیم کرتے ہوئے سفارشات طلب کر لیں۔ جس کے پیش نظر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکام نے سمری تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل 11مئی کو ایپکا پنجاب کے وفد نے سوموار کو سول سیکرٹریٹ میں سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی تھی۔ جس میں ایپکا کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشل چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔