سمال انڈسٹری کارپوریشن کے ذریعے بلا سود 20 ملین روپے سے قرضہ سکیم کا اجرائ
لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 20 ملین روپے کی خطیر رقم سے ایک بلا سود قرضہ سکیم کا اجراءکیا ہے جس کا بنیادی مقصد وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم کے ان قرض داروں کو بلا سود مالی معاونت فراہم کرنا ہے جو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت صوبہ بھر میں اب تک 8 لاکھ سے زائد کم وسیلہ خاندانوں کو 16 ارب روپے سے زائد کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں جن کی شرح واپسی سو فیصد ہے۔ سکیم کے تحت پچاس ہزار روپے سے لے کر دو لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے۔