بڑی کمرشل گاڑیوں کے دوسری لین استعمال کرنے سے حادثات بڑھتے ہیں: مرزا فاران بیگ
لاہور(نامہ نگار)قومی شاہرات پربڑی کمرشل گاڑےوں کی طرف سے مسلسل دوسری لین (فاسٹ لین) کے استعمال سے چھوٹی گاڑیاں غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کرتی ہیں ،جس سے حادثات جنم لیتے ہیں ۔لین وائیلیشن کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔موٹر وے پولیس کے زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے ان خیالات کا اظہار لےن وائےلشن مہم کا جا ئزہ لےتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہرات پر لےن وائلےشن پر مکمل قابو پاےا جائے ۔ جب بڑی گاڑیاں قومی شاہرا ت پر دوسر ی لین کو مسلسل استعمال کرنا شروع کردیتی ہیں تو اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔