عدالتی حکم عدولی: ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کی تنخواہ تاحکم ثانی قرق کرنے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت نے یہ حکم قتل کے ایک زیر سماعت مقدمہ میںمتعدد بار طلب کرنے کے باوجود گواہان کوپیش نہ کرنے پر جاری کیا ہے جن پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کی گئی ان میں ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی ،تعمیل کنندہ اور محرر تھانہ نشتر کالونی شامل ہیں ۔