بشارت شہزاد ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور تعینات
لاہور (خبر نگار)وفاقی وزارت داخلہ نے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے لاہور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بشارت شہزاد کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ بشارت شہزاد کی ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور کے عہدے پر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور وہ آج اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔