آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست ،فریقین کے وکلاءمزید بحث کیلئے طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سربراہ آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو نے کیس کی سماعت کی ۔آصف ہاشمی کے وکیل میاں حنیف طاہر نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایچ اے لینڈ سکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے انکے موکل کے بلاجواز ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں.انہوں نے کہا کہ اس کیس کے دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں جبکہ کیس کا مکمل چالان بھی ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے ۔