حکومت نمک کی سپلائی بحال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے: لاہور چیمبر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نمک کی سپلائی بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے کیونکہ نمک سپلائی نہ ہونے کے باعث کیمیکل سمیت بہت سی ایسی صنعتیں بند ہوجائیں گی جن میں نمک بطور خام مال استعمال ہوتا ہے۔ شیخ ریاض کی سربراہی میں نمک کی کان کنی سے وابستہ افراد کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے فوری طور پر نمک کی سپلائی بحال کرنے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے تو لاکھوں افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔