دوسروں پر حسد اور اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہے:سنہری خان
لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ سنہری خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنا اور اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہو چکی ہے ،انڈسٹری سے وابستہ شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جو اسکی بہتری کے لئے سوچ بچا ر نہ کرتا ہو ۔