مظفر گڑھ کے پستہ قد 19سالہ جنید کو نادرا نے نوجوان ماننے سے انکار کر دیا
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کے نوجوان جنید کی عمر 19سال اور قد محض 32انچ ہے۔ جنید کو اپنے چھوٹے قد کے باعث شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کی سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنید کا قد اس کے چار سالہ بھائی کے برابر ہے۔ جنید ساتویں جماعت کا طالب علم ہے، چھوٹے قدکے باعث نادرا اس کے شناختی کارڈ کے حصول میں رکاوٹ ہے۔ جنید نے بتایا کہ نادرا والے تعاون نہیں کر رہے۔ کبھی کہتے ہیں کہ کیس اسلام آباد بھیج دیا جس کا میسج آئے گا روز چکر نہیں لگا سکتا میں نے نادرا کو برتھ سرٹیفیکیٹ فراہم کر دیا جس پر تاریخ پیدائش 20فروری 1996ءدرج ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے اپیل ہے کہ میرا شناختی کارڈ بنوایا جائے۔ ڈاکٹرز کے بورڈ نے بھی جنید کو 18سال کی عمر کا سرٹیفکیٹ دیدیا ہے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ جنید کے شناختی کارڈ کیلئے سی ٹی سکین اور ہارمونز کا ٹیسٹ ضروری ہیں اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم مہنگے ٹیسٹ کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
پستہ قد نوجوان