قومی ائرلائن کی پروازوں میں 15 گھنٹے تک تاخیر
لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کا آغاز ہو گیا ہے گزشتہ روز صبح کوالالمپور سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 15 گھنٹوں کی تاخیر سے رات 10 بجے لاہور پہنچی ابوظہبی جانیوالی پی کے 263 منسوخ کر دی گئی۔ کویت جانیوالی پی کے 205 ، 2 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوئی ٹوکیو بیجنگ سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 6 گھنٹوں کی تاخیر سے آج علی الصبح لاہور پہنچے گی۔