حکومت نے ماربل فیکٹریاں شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ معطل نہ کیا تو اہم شاہراہیں بند کردیں گے: محبوب سرکی
لاہور(پ ر) آل پاکستان ماربل انڈسٹریز اینڈ گرینائٹ ایسوسی ایشن پنجاب زون کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس لاہور کینٹ کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا، ہنگامی اجلاس میں ہزاروں ماربل انڈسٹری کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب حکومت، محکمہ بلدیات ولیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تاجروں کو ناجائز ہراساں کر کے اپنے کروڑوں روپے کی ملکیتی فیکٹریوں کو زبردستی شہروں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف زبردست احتجاج اور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، چیئرمین پاکستان ماربل گرینائٹ ایسوسی ایشن چوہدری محبوب علی سرکی نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات کا غیر قانونی نوٹیفکیشن کو مکمل مسترد کرتے ہیں، لاکھوں خاندانوں کو معاشی بدحالی کی زد میں نہیں آنے دیا جائے گا۔