ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں آگہی مہم تیز کی جا رہی ہے: بابر حیات تارڑ
لاہور(پ ر) کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں ڈینگی کے خاتمہ اور ممبران میں اس مرض سے بچنے کیلئے آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے اس سلسلہ میں سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب سید جاوید اقبال بخاری، جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ نثار احسن زیدی اور ڈسٹرکٹ آفیسر کو آپریٹوز سیٹھ محمد اقبال کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے دورہ کررہے ہیں، اس سلسلہ میں کوآپریٹو پلان جاری کیا ہوا ہے اور تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کو حکومت پنجاب اور کوآپریٹو پلان پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔