گندم کی پیداوار رواں سال بھی ہدف سے کم رہنے کا امکان
اسلام آباد / کراچی(آن لائن) پاکستان میں رواں سال بھی گندم کی پیداوارمقررکردہ ہدف 26ملین ٹن سے کم رہنے کاامکان ہے جبکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بھی گندم کا ہدف مکمل نہیں کیا جاسکا تھا۔اس وقت چاروں صوبوں سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 25.2 ملین ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے جسے زرعی ماہرین بمپرکراپ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے رواں سال کے دوران سرکاری طورپر6.6ملین ٹن گندم خریداری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جب ملک میں گندم کی قیمیتیں کم اورعالمی مارکیٹ میں کم تھیں تواس وقت حکومت 7.5ملین ٹن گندم خریدتی تھی چونکہ اب گندم سمگل بھی نہیں ہوتی اورسرکاری گوداموں میں بھی وافرمقدارمیں موجودہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق 3.5ملین ٹن گندم سرپلس پڑی ہے۔ زرعی ماہرین نے حکومت کوتجویزدی ہے کہ گندم کی کسی بھی شکل میں امپورٹ کو روکا جائے یااس پر پچاس فیصد ڈیوٹی عائدکی جائے۔