بھارت سے ٹماٹر کی بڑے پیمانے پر درآمد شروع نہ ہو سکی
لاہور(خبرنگار) پاکستان میں ٹماٹر مہنگا ہونے اور رمضان المبارک قریب آنے کے باوجود بھارت سے ٹماٹر کی درآمد زوروشور سے شروع نہیں ہو سکی، واہگہ بارڈر پر کسٹم حکام کے مطابق ٹماٹروں کی درآمد ناقص اور گلے سڑے ٹماٹروں کی وجہ سے بند کی گئی تھی، اس وقت واہگہ بارڈر سے ٹماٹر کا ایک آدھا ٹرک روزانہ بمشکل آتا ہے، البتہ رمضان المبارک قریب آنے پر امید ہے کہ بھارت سے ٹماٹر کی تجارت بڑھے گی۔