امریکہ میں انجن ڈرائیور کو انجینئر کہا جاتا ہے
نیویارک (بی بی سی) امریکہ میں ٹرین چلانے والے کو ڈرائیور کے بجائے انجینئر کیوں کہا جاتا ہے؟ گذشتہ ہفتے فیلاڈیلفیا میں ایک ٹرین حادثے کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے۔ 19ویں صدی میں برطانیہ میں بھی کچھ دنوں کے لیے انہیں انجینئر کہا گیا تھا۔ ’انجینئر‘ کا استعمال ایسے شخص کے لیے ہوتا ہے جو مشین یا انجن کا ڈیزائن بنائے۔