برازیل: 51 سالہ خاتون 21 ویں بچے کی ماں بن گئی
ر وڈی جنیرو (اے پی پی) برازیل میں 51 سالہ خاتون نے 21 ویں بچے کو جنم دیدیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں 51 سالہ خاتون کو ڈاکٹروں نے آگاہ کیا تھا کہ ان کے لئے مزید بچوں کی پیدائش صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے ڈاکٹروں کی بات نہ مانتے ہوئے 21 ویں بچے کو جنم دیدیا۔