پلاسٹک کا متبادل بننے والا پودا تیار
برلن(نیٹ نیوز) ماہرین نے حال ہی میں ایسا معجزاتی پودا متعارف کروایا ہے جو نہ صرف پلاسٹک کا بہترین متبادل بن سکتا ہے بلکہ اس میںتعمیراتی مادے کے طورپر استعمال ہونے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ اس کی مدد سے ہائیڈروجن گیس تیار کرتے ہوئے ایندھن کے طورپر بھی استعمال میںلایا جاسکتا ہے۔