غازی آباد میں زیرالتوا ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا: خرم روحیل اصغر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خرم روحیل اصغر نے دو کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی غازی آباد روڈ کا افتتاح کر دیا۔ غازی آباد روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غازی آباد روڈ کو پندرہ فٹ سے پینتیس فٹ تک چوڑا کر دیا گیا ہے، خرم روحیل اصغر نے کہا کہ این اے 124 میں عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ غازی آباد میں جو ترقیاتی کام زیر التوا ہیں بہت جلد مکمل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر میاں شبیر، ماسٹر اسلم، حاجی لیاقت، خیبر زمان، عدنان بھٹی، عاطف غفار، ملک سعید، محمد مشتاق سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔