مکرمی! پیارے افضل کھوکھر آپ پہلے ایم پی اے اور پھر ایم این اے اور آپکے بھائی سیف الملوک کھوکھر جس حلقے سے منتخب ہوئے اُس میں پیکو روڈ (لنک ملتان روڈ) بھی شامل ہے جو انتہائی ابتر حالت میں ہے۔ اس سڑک پر روزانہ سفر کرنیوالے علاقہ کے مکین آپ کو دن رات یاد کرتے ہیں۔ بیماروں اور سینئر شہریوں کا تو اس سڑک پر سفر کے بعد بہت برا حال ہوجاتا ہے۔ لاہور کی بہت ساری بڑی سڑکوں پر محترم خادم اعلیٰ کی نظرِ عنایت ہے لیکن آپ نے پیکو روڈ (ملتان روڈ) کی طرف تاحال اپنی نظر عنایت نہیں فرمائی۔ اپنے انتخابی حلقہ پر قدم رنجہ فرمائیں اور خود ہی محسوس کریں کہ اس علاقہ کے مکین کس تکلیف دہ حالت میں اس سڑک پر سفر کررہے ہیں۔ (انور بشیر، فاروق پارک، لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024