Waqt News
Tuesday | January 19, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • سینٹ میں یاسین ملک و دیگر حریت رہنماوں کو قید میں رکھنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کا اضافہ
  • کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص میں مندی کا رجحان
  • نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا:عثمان بزدار
  • پاکستان کا سعودی عرب کے گاوں پر حملے پر اظہار مذمت

حادثے یوں اچانک نہیں ہوا کرتے…

May 19, 2015 1:51 AM, May 19, 2015
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 حادثے یوں اچانک نہیں ہوا کرتے…

حادثے کا اگرچہ کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا اور حادثے بظاہر اچانک ہی ہوتے ہیں‘ لیکن پس پردہ کئی عوامل اپنا کام دکھا رہے ہوتے ہیں۔ ہر حادثہ اپنے پہلو میں عبرت اور سبق کے کئی ابواب رکھتا ہے۔ آجکل اگرچہ فضائی حادثات کچھ زیادہ ہی ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے فضائی سفر کبھی کبھار خوف کی لہر بھی پیدا کر دیتا ہے۔ حال ہی میں نلتر فضائی حادثے نے پورے ملک کی فضا کو سوگوار کر دیا۔ جمعہ کے دن 29 ممالک کے سفیروں‘ ان کی فیملیز کے ساتھ گلگت کیلئے ترتیب دیئے جانے والا خوبصورت پروگرام اس وقت غم کی تصویر میں ڈھل گیا جب آئی ایم 17 ہیلی کاپٹر کا حادثہ ہوا۔ اس میں ملائیشیا‘ انڈونیشیا کے سفیروں کی بیویاں جبکہ فلپائن اور ناروے کے سفیر بھی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملائیشیا اور رومانیہ کے سفیر زخمی ہو گئے۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ پاکستان کی طرف سے سوگواروں کی ہرممکن اشک شوئی کی گئی ہے۔ شہداء کی نمازجنازہ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ شامل تھے جبکہ جنرل راحیل شریف نے آگے بڑھ کر لواحقین کو دلاسہ دیا۔ حادثے کی وجہ فنی خرابی بیان کی گئی ہے‘ لیکن سوال یہ ہے کہ اتنے اہم ٹرپ پر اہم شخصیات کو لے جانے سے قبل ہیلی کاپٹروں کی فنی خرابی پر نظرثانی کیوں نہیں کی گئی۔ پائلٹ کی تربیت میں کیا کوئی خرابی تھی یا اناڑی تھا۔ فنی خرابی کہہ کر ہم ضائع ہونے والی جانوں کا ازالہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان میں ہر سال کئی ہوائی حادثے ہو جاتے ہیں‘ لیکن ان حادثات کی روک تھام کیلئے کبھی مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے۔ 2014ء میں ایک درجن کے قریب چھوٹے بڑے حادثے ہوئے۔ اس کی وجہ جہاں پائلٹ کا کنٹرول ختم ہونا تھا‘ وہاں جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی فنی خرابیوں کا جائزہ نہ لینا بھی تھا۔ اہم اور مہنگے سفر پر جانے والے طیاروں کو مال بردار گاڑیوں کی طرح چلانا ہمارے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔ مرنے والوں کو نہ زندہ کیا جا سکتا اور نہ مرنے والوں کے لواحقین کے زخموں کو بھرا جا سکتا‘ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس حوالے سے سنجیدہ رویہ نہیں ہے۔ پاکستان میں ہر سال دو درجن سے زائد ٹرین حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ روڈ ایکسیڈنٹ میں پاکستان اس وقت دنیا کے تمام مالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں روزانہ لگ بھگ اڑھائی سو ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں جس میں سو سے زائد افراد مر جاتے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد تین سے چار سو کے قریب ہوتی ہے۔ بظاہر یہ حادثات ہیں‘ لیکن دیکھا جائے تو یہ سب ناقص تربیت کا شاخسانہ ہے۔ لاپروائی اور غیر ذمہ داری اس کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ سفارش اور رشوت سے لائسنس مل جاتے ہیں‘ اکثر کم تعلیم یافتہ اور غیر تربیت یافتہ افراد کو میرٹ کے بجائے اقرباپروری اور سفارش‘ رشوت‘ جعلسازی کی بنیاد پر یہ عہدے تفویض کر دیئے جاتے ہیں جن کے وہ کسی طرح اہل نہیں ہوتے۔ اس وقت کراچی میں جو روزانہ حادثات رونما ہو رہے ہیں‘ ان کی صورتحال اتنی دردناک نہیں ہے کہ کبھی کبھی تو لگتا ہے کہ جیسے کراچی کشمیر‘ فلسطین اور عراق بنا دیا گیا ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ عام ہے۔ لوگ گاجر مولی کی طرح مار دیئے جاتے ہیں۔ انسانی جانوں کا مذاق بنا دیا گیا ہے۔ ہر روز 25 سے 55 سال کے درجنوں افراد قتل کر دیئے جاتے ہیں۔ پولیس کو بھی بے رحمی سے قتل کردیا جاتا ہے۔ کیا سوچے سمجھے منصوبوں کے تحت انسانوں کو ہلاک کرنا حادثہ کہلایا جا سکتا ہے۔ حادثہ کی تعریف تو یہ ہے کہ جو اچانک اور قدرتی طورپر واقع ہو۔ اسی طرح ٹرینوں میں آگ لگانا‘ ٹرین کا بوگیوں سے اترنا یا ٹرین کا دوسری ٹرین سے ٹکرانا تو غیر ذمہ داری اور غیر تربیت یافتہ ہاتھوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ پنجاب میں روزانہ دو کروڑ کے ڈاکے پڑتے ہیں‘ جن کے گھر لٹتے ہیں اور جنہیں ڈاکو گولیاں مار جاتے ہیں‘ ان کیلئے تو یہ زندگی بھر کا حادثہ بن جاتا ہے کیونکہ جو لوگ مزاحمت میں مارے جاتے ہیں‘ وہ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جسے ’’حادثے‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ اصل میں تو وہ لاء اینڈ آرڈر کی خراب سچوایشن ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آتا ہے۔ اب ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں 93852 ووٹوںپر انگوٹھوں کی تصدیق بقول نادرا نہیں ہو سکتی ہے۔ اس صورتحال کو نادرا ایک واقعہ قرار دے گی‘ الیکشن کمیشن اسے ڈرامے کہے گا‘ الیکشن ٹربیونل اسے کارروائی کہے گا‘ مسلم لیگ (ن) اسے سازش قرار دے گی۔ عمران خان اس صورتحال کو حادثہ قرار دیں گے۔ اگرچہ یہ قوم اور جمہوریت کیلئے سانحہ عظیم ہے۔ بحیثیت انسان غلطیاں ہم سب سے ہوتی ہیں۔ ہم غلطی نہ کریں تو انسان نہ رہیں۔ فرشتہ تو خیر ہم بن نہیں سکتے‘ مگر ہمیں شیطان بھی نہیں بن جانا چاہئے۔ اپنی سفلی خواہشات کی تکمیل کیلئے انسان دوسروں کے حقوق پرڈاکہ ڈالتا ہے۔ خود ناانصافی اور عدم مساوات کا مرتکب ہوتا ہے‘ لیکن دوسروں سے انصاف کا طالب رہتا ہے۔ آپ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دیکھیں کہ بالکل وزیراعظم کی طرح پورے سکواڈ کے ساتھ بڑے کروفر سے گاڑیوں کا میلہ لیکر نکلتے ہیں۔ جب اپنی پارٹی سے خطاب کرتے اور کارکنوں سے ملتے ہیں تو ان کا رویہ ایک آمر جیسا ہوتا ہے۔ پاکستان میں جس جمہوریت کا راگ یہ سارے پارٹی لیڈر الاپتے ہیں‘ سبھی اپنی ذات میں مطلق العنان آمر ہیں۔ ہر کوئی جمہوریت پسند ہے نہ جمہوریت نواز ہے۔ سبھی بادشاہ سلامت ہیں اور خوشامدیوں کے ٹولے میں خوش رہتے ہیں۔ اقرباپروری‘ سفارشوں‘ رشوتوں کے اس بازار میںایک طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ جب غلط لوگ غلط جگہوں پر بیٹھے ہونگے تو ایسے ہی واقعات جنم لیں گے جنہیں اپنی کوتاہی چھپانے کیلئے ’’حادثے‘‘ کا نام دیا جاتا رہے گا۔

چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی دریافت
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ڈاکٹر عارفہ صبح خان


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں: وزیراعظم ...

    Dec 29, 2020 | 09:08
  • اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے گی ، لانگ نہیں لونگ مارچ ...

    Dec 28, 2020 | 16:11
  • آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بچوں کے ...

    Nov 27, 2020 | 10:51
  • عمران خان جلسوں سے کہیں نہیں جا رہے: شیخ رشید

    Nov 20, 2020 | 17:04
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سینٹ میں یاسین ملک و دیگر حریت رہنماوں کو قید میں رکھنے کے ...

    Jan 18, 2021 | 22:41
  • کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ...

    Jan 18, 2021 | 22:30
  • کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ...

    Jan 18, 2021 | 22:25
  • نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ...

    Jan 18, 2021 | 22:16
  • پاکستان کا سعودی عرب کے گاوں پر حملے پر اظہار مذمت

    Jan 18, 2021 | 22:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • الیکٹڈ موروثیت اورسلیکٹڈ جانشین 

    Jan 17, 2021
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • 1

    عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی ...

  • 2

    حکومت اتحادی جماعت  کے مشورے پر کان دھرے

  • 3

    وطن عزیز کیلئے ہزیمتوں کا باعث بننے والے اداروں اور افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے

  • 4

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف  عملی اقدامات کی ضرورت

  • 5

    پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

  • 1

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اناج کی سب بوریاں پھٹنے والی ہیں

    Jan 18, 2021
  • غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں 

    Jan 18, 2021
  • ’’مَیں غُلام، اوسؐ دی ، آل ؓدا!‘‘(2)

    Jan 18, 2021
  • کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یادیں

    Jan 18, 2021
  • نواز کھوکھر، تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر ...

    Jan 18, 2021
  • دھند اور اندھادھند

    Jan 18, 2021
  • 11لاکھ کی آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم 

    Jan 18, 2021
  • کہانی دو دن کی

    Jan 18, 2021
  • آہ !   اسد عالم خان کھچی بھی چلے گئے   

    Jan 18, 2021
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے آئینہ دکھادیا!

    Jan 18, 2021
  • 1

      بیمار مزدور کی پریشانی 

  • 2

     چیئرمین نیب سے انصاف کی اپیل

  • 3

    مکان کو آگ کیا لگی ،زندگی مشکلات میں پھنس گئی 

  • 4

    عطائی ڈاکٹر

  • 5

     دوسروں کے جذبات کی قدر کریں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    صبر 

  • 2

    خدادادقوت

  • 3

    طیب وطاہر وجود

  • 4

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 5

    ایک روحانی انقلاب

  • 1

    واشگاف الفاظ

  • 2

    بلوچستان 

  • 3

    یقین

  • 4

    قدرت 

  • 5

    تصور

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    اقتصادی 

  • 3

    خوف

  • 4

    جدید 

  • 5

    امت

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 5

    پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں شامل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • 2

    بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

  • 3

    کار پارکنگ کے دوران شوہر کی غلطی سے بیوی ہلاک

  • 4

    چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی دریافت

  • 5

    امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطی کے اوپر پروازیں

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group