ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی،لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کوواپس لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا گیا
لاہور(نوائے وقت نیوز) لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارے کو واپس لاہور ائر پورٹ پر اتار دیا گیا، پی آئی اے حکام کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔ طیارے کو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث واپس اتاراگیا۔