قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے انگلش کاؤنٹی سرے کے لئے حالیہ انگلش ڈومیسٹک سیزن کے لئے معاہدہ کر لیا
یونس خان جولائی کے وسط تک ہونے والے انگلش ڈومیسٹک سیزن میں سرے کی نمائندگی کریں گے۔ یونس خان اپنی کاؤنٹی سرے کی جانب سے کھیلتے ہوئے چیمپئن شپ کے تمام مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز اور بھارت کے پیوش چاولہ پہلے ہی سرے کے اوورسیز سکواڈ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سرے کاؤنٹی نے پہلے یہ معاہدہ ویسٹ انڈین لیجنڈ بیٹسمین برائن لارا کو پیش کیا تھا تاہم معاہدے کی شرائط سے اختلاف پر بعد میں یہ معاہدہ یونس خان کو پیش کر دیا گیا۔