اسلام آباد(وقائع نگار)متاثرین اسلام آباد کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کیس،سپریم کورٹ کا سی ڈی اے کو دوبارہ نوٹس جاری ،عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو دوسرا نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے مقامی افراد سے زبردستی زمینیں لینے اورایوارڈز کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے 3فروری کو حکم جاری کیا، سپریم کورٹ سی ڈی اے کو متاثرین کے ساتھ معاہدوں کا ریکارڈ پیش کرنے پر دو نوٹسز جاری کرچکی ،سی ڈی اے شعبہ لینڈ سپریم کورٹ میں ریکارڈ پیش کرنے پر مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو متاثرین اسلام آباد کو واجب الادا معاوضے اور بحالیاتی فوائد ادا کرنے کا حکم دیاسی ڈی اے نے نعمان احمد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے 3 فروری کو سی ڈی اے کو پندرہ روز میں تمام متاثرین کے ساتھ معاہدوں کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا، سی ڈی اے ڈیڑھ ماہ بعد بھی متاثرین اسلام آباد کے ایوارڈز کا ریکارڈ پیش نہ کرسکا۔
متاثرین اسلام آباد کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کا کیس
Mar 19, 2025