یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کانووکیشن 14 اپریل کو ہوگا 

Mar 19, 2025

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا 31 واں کانووکیشن 14 اپریل کو ہوگا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں کانووکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان کرینگے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ اپنے پراجیکٹ وقت پر جمع کرائیں تاکہ انہیں جلد ڈگری جاری ہوسکے۔ انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ نتائج بروقت جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں