گوجرانوالہ:2ملزم گرفتار،1کروڑ63لاکھ کا سامان،نقدی برآمد

Mar 19, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ63 لا کھ روپے کاقیمتی سامان،ایک گھڑی اور2لاکھ 70ہزار روپے نقدی برآمد کرلی۔سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اورڈکیتو ں کیخلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائن فرحت عباس کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرگوجرانوالہ انسپکٹرقیصر عباس و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے جدیدسائنٹفک طریقے سے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرکے ایک کروڑ 63لاکھ روپے کاقیمتی سامان،2لاکھ 70 ہزارروپے نقدی اورایک گھڑی برآمد کرلی،گرفتارملزموں میں محمد افضل اورمحمدعامرشامل ہیں،دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیاکہ انہوں نے واپڈا لنک روڈ سے ایک شوروم سے الیکٹرک ڈیوائسزچوری کی تھی،مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں