شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں حاجی غلام نبی ورک ، چودھری ناصر محمود واہگہ،پیرارشد ہاشمی ،حاجی محمداقبال شیخ،چودھری کامران ذوالفقارورک ایڈووکیٹ، چودھری تنویر احسن ورک ،چودھری امان اللہ گجر، محسن اعجازگورایہ،ملک قمرعباس ،سید محسن بخاری ،سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ،جمیلہ یونس نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات نے ملک کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا جس کے تدارک کیلئے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے ملک میں قیام امن کیلئے حکومت اصل عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کی جائے ملک اس وقت شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے، جس کے باعث امن و امان کی صورتحال دن بہ دن خراب ہو رہی ہے۔ فارم 47 کی نااہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے فوری استعفیٰ دے۔
دہشت گردی نے ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے:غلام نبی
Mar 19, 2025