شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ کے علاقہ آدھوئے رائے میں گھریلوں ملازمہ کے مبینہ قتل کے بعد مقتولہ کو ضلع شیخوپورہ کے مقامی محلہ رحمانپورہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، 16سالہ مقتولہ فضا کی والدہ بلقیس بی بی کے مطابق وہ محلہ رحمانپورہ ڈیرہ سندھیاں کی رہائشی ہے اورواقع سٹی ہاؤسنگ سکیم فیزٹوہاؤس نمبر70رہائش کندگان کے پاس بطورملازمہ کام کرتی تھی اورسائلہ کی مقتولہ بیٹی بھی سائلہ کے ساتھ رہتی تھی ۔
شیخوپورہ: 16سالہ مقتولہ فضا ء سپرد خاک
Mar 19, 2025