
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بہت اہم رول ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ طور پر ملک میں امن و امان کے حوالے سے مل کر چلنے پر اتفاق کیا اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ملاقات میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کہا کہ چودھری پرویزالٰہی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں. اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے اپنا رول ادا کرنا چاہیئے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت رول ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہوگا. جسکی وجہ سے پاکستان کی میعشت میں استحکام آئے گا. عمران خان کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اہم رول ادا کرتا نظر آئے گا۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت رول ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے.آئندہ ملکی سیاست میں عمران خان کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اہم کردار ادا کرتا نظر آئے گا۔اس موقع پر سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر عبدالقادر، محمد نعمان خان بھی موجود تھے۔