
وزیراعظم شہباز شریف نے کل وزیر اعظم شہباز شریف نے کل حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے کل دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔