
عوامی مسلم لیگ کے سربراہشیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرادی ہے. دونوں پاکستان سے اکنامک رفام کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔
ن لیگ اور pppکی قیادت اپنےکرپشن کےکیس30اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اورحقیقی جیل جاناپڑےگا90دن میں نگران حکومت ختم ہوجائےگی13کےٹولےکےپاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانےکےممبربھی نہیں ہیں نوازشریف کاانتظارکرتےکرتےلوگ تھک جائیں گے کل فائل زمین کھا گئی یاآسمان نگل گیایہ وقت ہی بتائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب 3ماہ تک مذکرات مکمل نا کرا سکے. ڈالر200 کا کروانے آئے تھے 300 کا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل میں موخر ہوگیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ انفرادی ووٹنگ امریکا کے پاس ہے .جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔ ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرالیں، ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا۔انکا کہنا ہے کہ 90 دن میں نگران حکومت ختم ہوجائے گی. 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے۔ کل فائل زمین کھا گئی یاآسمان نگل گیایہ وقت ہی بتائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے. کل مری میں سیشن جج عارف نسیم نے حکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کو خارج کردیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا. پھر الیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے عمران کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا۔