معروف ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’جان وِک‘‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والا ہوٹل کانٹینینٹل میں مینیجر کا کردار ادا کرنے والے لانس ریڈک انتقال کرگئے۔لانس ریڈک شاندار ایکشن مووی ’جان وک‘ ایکشن تھرلر مووی فرنچائز میں شارون کے کردار سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی، انکا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا۔ان کے سیکریٹری نے بتایا کہ وہ جمعہ کے روز لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر میں قدرتی وجوہات کی بنا پر اچانک انتقال کر گئے۔واضح رہے کہ لانس ریڈک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک موسیقار بھی تھے۔