ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ گوجرانوالہ نے جھنڈا لہرا کر ریس کا آغا زکردیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) جشن بہاراں ٹور ڈی گوجرانوالہ سائیکل ریس کا وزیرآبادکنارہ ہوٹل سے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج گوجرانوالہ تک کامیاب انعقاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ماریہ جاوید نے جھنڈا لہرا کر ریس کا آغاز کیا، اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ ٹور ڈی گوجرانوالہ سائیکل ریس میں فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات سمیت دیگر شہروں کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ ریس میں 30 سے زائد سائیکلسٹ شریک ہوئے۔ریس ٹریک 36 کلو میٹر پر محیط تھا جو کہ کنارہ ہوٹل شروع ہو کر ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج تک اختتام پذیر ہوئی ،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی خصوصی ہدایت پر راستے میں سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول اور ہنگامی حالت میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے،تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں فیسٹیول کے تحت ضلع گوجرانوالہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے 30سے زائد قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ نے حصہ لیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ریس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ماریہ جاوید نے کیا۔جس کا آغاز کنارہ ہوٹل وزیرآباد سے ہوا اور اختتام ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج پر ہوا، ریس ٹریک 36کلو میٹر پر محیط تھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ماریہ جاوید نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ میں نقد انعامات تقسیم کیے جو کہ بلترتیب(پہلی پوزیشن پر ساجد ضیا کو 30ہزار روپے، دوسری پر عدیل کو 20ہزار، تیسری پوزیشن پر آنے والے محمد معظم کو 15ہزار روپے نقد انعام دیا گیا اس کے علاوہ معظم علی کو چوتھی پوزیشن پر 10ہزار، 5ویں پر فیضان کو 7ہزار، چھٹی پر شکیل کو 5ہزار روپے )انعام دیاگیا،ٹور ڈی گوجرانوالہ سائیکل ریس میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی، ریس مکمل کرنے اور پہلی و دوسری پوزیش لینے والی 2 خواتین سائیکلسٹ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ، فدا میر چیف آفیسر ضلع کونسل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد اور دیگر نے نقد انعامات دیئے.