کامونکی:پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرلئے
کامونکی(نمائندہ خصوصی)پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرلئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر پولیس نے سادھوکی کے محمد عاشق اور موضع راجہ کے وقاص علی کو پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں سٹی پولیس نے دوران گشت سلامت پورہ کے عدیل سے چار لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی اوز کی درخواست پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پرموضع ڈھولن کی مقصود بی بی،مہے چٹھہ کے مالک،گورالہ کے جاوید،شادی خان کے آفتاب،تمبولی کے امان اللہ اور دھرنگ کے عبید اللہ کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔