گوجرانوالہ: چوتھا سالانہ رڈیالہ پریمیئر لیگ سپورٹس فیسٹیویل
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)رڈیالہ وڑائچ میں چوتھا سالانہ رڈیالہ پریمیئر لیگ سپورٹس فیسٹیویل کا انعقاد کیا گیا جس کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں سابق ایم پی اے توفیق احمد بٹ ،سابق چیئرمین یوسی منڈیالہ چوہدری اسامہ نصر وڑائچ، صدر پی ایم ایل این منڈیالہ وڑائچ غلام مصطفیٰ چیمہ بطور مہمان خصوصی شریک تھے ،پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا، رڈیالہ کنگ اور رڈیالہ سٹار کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا میچ 20اوورز پرمشتمل تھا جو رڈیالہ سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 93سکو ر کا ٹارگٹ دیا جو رڈیالہ کنگ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 12اوورز میں مقررہ ٹارگٹ حاصل کرلیا اور ٹرافی اپنے نام کرلی، فائنل میچ میں رانا طاہر مین آف دی میچ اور بیسٹ سکوررجبکہ بیسٹ بالرریحان جٹ قرار پائے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔