گوجرانوالہ:جامعہ مسجد گلزار مدینہ کی تعمیر مکمل ہونے پر تقریب
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)جامعہ مسجد گلزار مدینہ کی تعمیر مکمل ہونے پر زیر سرپرستی علامہ محمد حنیف چشتی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی سماجی شخصیات سابق چیئرمین ضلع کونسل میاں اقبال محمود دھاریوال ،ڈاکٹر سجاد محمود دھاریوال بطور مہمان خصوصی شریک تھے اس موقع پر صوبائی نائب امیر جماعت اہلسنت علامہ محمد حنیف چشتی ،قاری محمد امین چشتی، مشتاق احمد بادل ،علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل چشتی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مساجد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کاعکس ہیں جس سے خانہ کعبہ و مسجد نبوی ہماری آنکھوں کے سامنے آجاتے ہیںجبکہ مینار مساجد کی نشانی اور حسن ہوتے ہیں اور مساجد کو دلکش اور خوبصورت منظر پیش کرنے میںاہم رول ادا کرتے ہیں۔