ڈائیگناسٹک سنٹر نارووال پاکستان اٹانومک کمیشن کا افتتاح کر دیا: احسن اقبال
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ کینسر جیسے موذی مرض کے خاتمہ کیلئے نارووال میں ڈائیگناسٹک سنٹر ناروال پاکستان اٹانومک کمیشن کا افتتاح کر دیا ہے اس اہم ادارے کا مقصد نارووال اور گرد ونواح کے لوگ کینسر کی تشخیص،علاج اور آگاہی سے مستفید ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹانومک کمیشن ادارے کی مدد سے گوجرانوالہ میں (جینم)کینسر ہسپتال بڑی کامیابی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں ڈائیگناسٹک سنٹر ناروال پاکستان اٹانومک کمیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر نائب صد رچیمبرآف کامرس عادل ندیم،سابق صدر خواجہ ضرارکلیم،سابق سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان،سلمان قادر پھلروان نے گوجرانوالہ جینم کینسر ہسپتال کی نمائندگی کی۔