حافظ آبادمیں تحریک پاکستان کی کارکن معمر خاتون کی قبر سے خوشبو
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)حافظ آبادمیں تحریک پاکستان کی کارکن بزرگ خاتون کی قبر سے خوشبو۔قبرستان میں موجودشہری درود شریف کا ورد کرنے لگے۔ مین بازار حافظ آباد کے رہائشی معروف سماجی رہنما عبدالجبار رضا کی والدہ قیام پاکستان کے دوران 8برس کی عمر میں اپنی فیملی کے تمام افراد کو اپنی آنکھوں کے سامنے شہید ہوتا دیکھ کر غم والم کی نہ بھولنے والے تصویر لیکر پاکستان آگئیں اور شادی ک بعد مین بازار میںمقیم ہوکر ساری زندگی عبادت وریاضت کے ساتھ سماجی خدمت میں مصروف رہیں۔ قریبا ً 5ماہ قبل وہ 82برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تو انہیں قبرستان ریلوے لائن والے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گذشتہ روز سماجی راہنما عبدالجبار رضا نے اپنی والدہ کی کچی قبر کو پختہ کروانے کے لئے کھدائی کروائی تو قبر کی سلیٹیں دیکھائی دیتے ہی قبرسے خوشبوکی مہک وہاںپر موجودہ افراد کے دل ودماغ کو معطر کرنے لگی جس پر مزدوروںکے ساتھ ساتھ وہاںپر موجودہ افراد درودشریف کے ساتھ ساتھ سبحا ن اﷲاور اﷲاکبر کا ورد کرنے لگے۔