حافظ آباد:لیگی رہنما کے بھائی سے چرس برآمد
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی) حافظ آباد شہر میں لیگی رہنما کے بھائی سے چرس برآمد ۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی لیگی راہنما کا بھائی راشد محمود بٹ شاپر میں چرس لیکر آرہا تھاکہ چوک فاروق اعظم میں پولیس نے چھاپہ مار کر اسے گرفتارکرلیا اور ملزم کے قبضہ سے 390گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔