ماہ صیام کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے نجات کا ہے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ رمضان المبارک اپنے دامن میں رحمتوں،برکتوں کی بہار لاتا ہے آمد رمضان المبارک کے احترام میں قوم گناہوں پر اور حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرے،آج بدترین مہنگائی پر پی ڈی ایم خاموش ہے،عوام کو زندہ درگور ہونے سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا استقبال اور عبادات کی خصوصی پلاننگ حصول تقوی کی علامت ہے،عبادات کے ساتھ نادار اور مستحق افراد کی مدد کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے،ماہ صیام کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے نجات کا ہے،حکومت احترام رمضان المبارک آرڈیننس پر عملدرآمد اور اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے۔