تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج کمپنی باغ گرائونڈ سرگودھا میں ہوگی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس19 مارچ بروز اتوار کمپنی باغ گرائونڈ سرگودھا میں منعقد ہوگی جس میں گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔کانفرنس کی صدارت سجادہ نشیں آستانہ عالیہ سیال شریف پیر خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی کریں گے جبکہ سابق وفاقی وزیر پیر سید امین الحسنات شاہ‘ پیر خواجہ محمد معظم الحق سیالوی‘ پیر محمدطاہر عمر شاہ حمیدی‘ پیر حامد عزیز حمیدی‘ مفتی محمد شوکت علی سیالوی‘ مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب دربار داتا صاحب ‘مفتی محمد سہیل سیالوی اور ملک بھر سے دیگر نامور مشائخ عظام‘ علماء کرام دینی دانشور حضور محسن انسانیت سیدنا محمد مصطفے ﷺ کے حضورنازمیں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔