حافظ آباد:استقبال رمضان میں عظیم الشان تقریب آج ہو گی
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)استقبال رمضان المبارک کے سلسلہ میں عظیم الشان تقریب آج جامع مسجد الرضا مدینہ کالونی حافظ آباد میں ہوگی جس سے جماعت رضائے مصطفے ﷺ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا پیر محمد دائود رضوی خطاب کریں گے۔ تقریب میں مولانا صوفی اخلاق احمد رضوی، مولانا عبدالقیوم بھٹی اور مولانا صاحبزادہ محمد غوث رضا ء بھی شرکت فرمائیں گے۔