حافظ آباد:ڈاکومیاںبیوی سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)وچھوکی کے قریب نامعلوم ڈاکومیاںبیوی سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔شاہ نواز بھٹی اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گائوں ساون پورہ جارہا تھا کہ وچھوکی پل پر انہیں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے رو ک کر مبینہ طور پر 35ہزار روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔