عمران خان کی سیاست ملک و قوم کے زوال کا باعث بن رہی ہے: مدثر قیوم ناہرا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) عمران نیازی ایک انتشار پسند شخص ہے جس کی سیاست کی بنیاد ہی انتشار ہے جو ملک و قوم کے زوال کا باعث بن رہی ہے جس پر ملک کی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کو فوری ایکشن لینا ہو گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 2014 میں ڈی چوک دھرنا دیا جہاں انہوں نے طوفان بدتمیزی برپا رکھا پی ٹی وی اسٹیشن ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کیا پولیس کو مارنے، بجلی کے بل جلائے تھانوں میں جا کر اپنے لوگوں کو زبردستی رہا کرایا۔ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا وزیراعظم بنے تو اپوزیشن کو ملک اور بیرون ملک چور، ڈاکو اور غدرا کہا مخالف سیاستدانوں کو جیلوں میں بند رکھا عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کو تیار نہیں تھا ۔