ڈی پی او قصور کا تھانہ کوٹ رادھاکشن کا دورہ‘ فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کاجائزہ
کوٹ رادہاکشن (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا تھانہ کوٹ رادھاکشن کا سرپرائز وذٹ، تھانہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح اورفرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں کاجائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے تھانہ کوٹرادھاکشن کا دورہ کیا اور اس دوران فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں کاجائزہ لیا اور ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقارسے پینڈینسی کے متعلق دریافت کیا، ڈی پی اوقصور نے محرر روم کے ریکارڈ، حوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حراستگی کا جائزہ لینے کے ساتھ تفتیشی افسروں کے کمروں اور جوانوں کی بیرکو ں کو بھی چیک کیا، ڈی پی او قصور نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او کوٹرادھاکشن ڈاکٹر ذوالفقار اور ریکارڈ کی درستگی پر محرر رانا محمد آصف کوٹرادھاکشن کو شاباش دی ڈی پی او قصور کی عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔