مفاد پرست ٹولے ملکر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے : افضل ورک
شرقپورشریف(نامہ نگار) تحریک انصاف کے متوقع امیدوار پی پی 139 چوہدری افضل ورک نے کہا کہ عمران خان کو مقدموں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی سازش کی جا رہی ہے عمران خان کی ریلی ن لیگ اور نگران حکومت کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے پی ٹی آئی عوم کی آواز بن چکی ہے تمام مفاد پرست ٹولے ایک ہوکر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں سے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کرنیوالا عمران خاں ہی واحدلیڈر ہے۔تحریک انصاف کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش اور عمران خان کو گرفتاری کرنیکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ اس موقع پرپی پی 139کے سابق چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی۔