مریدکے: کرنٹ لگنے سے چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق
مریدکے(نامہ نگار) اکیڈمی کی چھت پر بجلی کے ننگے تار سے چھو جانے پر چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا ۔ننھا عبداللہ عارف والدین کی اکلوتی اولاد بتایا جاتا ہے۔پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دے کر نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز مریدکے شہر کی نواحی آبادی ننگل ساہداں کی نجی اکیڈمی میں بارہ تیرہ سالہ طالبعلم اکیڈمی کی چھت پر بجلی کی ننگی تاروں سے اچانک چھو جانے سے شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو کے عملہ نے عبداللہ عارف کو فوری مریدکے ہسپتال پہنچایا مگروہ جاں بحق ہو گیا۔